نیویارک (نیوز ڈیسک) اچھی نیند کیلئے حال ہی میں ایک نہایت سادہ اور آسان گڑ دریافت کیا گیا ہے اور اگر آپ کو نیند کے مسائل کا سامنا ہے تو اسے ضرور آزمائیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جلدی سونے اور بھرپور نیند کیلئے اپنا ایک یا دونوں پاﺅں کمبل یا رضائی سے باہر رکھیں۔ دراصل اس کی تفصیلی سائنسی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی آف الباما کی سائنسدان نیٹلی ڈاٹووچ کہتی ہیں کہ سوے سے عین پہلے ہمارے جسم کا درجہ حرارت قدرتی طور پر گرنے لگتا ہے اور نیند کے دوران یہ معمول سے تقریبادو ڈگری کم ہوجاتا ہے۔
خوبصورت نظر آنے کے شوق نے فحش اداکارہ کی زندگی اجاڑ دی،تمام نوجوان لڑکیوں کو خبردار کر دیا
اگر ماحول کا درجہ حرارت قدرے زیادہ ہو تو جسم کا درجہ حرارت کم نہیں ہوپاتا جس کی وجہ سے نیند نہیں آسکتی۔ جب آپ کمبل یا رضائی کے اندر ہوں اور پاﺅں باہر ہوں تو جسم کی حرارت پاﺅں کے تلووں کے ذریعے خارجہوتی ہے اور جسم پر غنودگی طاری ہونے لگتی ہے۔ نیٹلی کہتی ہیں کہ پاﺅں کے تلاووں کو قدرت نے خصوصی طور پر حرارت خارج کرنے والے اعضاءبنایا ہے۔ اس لئے ہم جسم کے کسی بھی اور حصے کو کمبل سے باہر رکھ کر حرارت مناسب طور پر خارج نہیں کرپاتے۔ انکاکہنا ہے کہ نیم گرم پانی سے نہانے یا گرم مشروب پینے کے بعد بھی جسم سے حرارت خارج ہوتی ہے اور دماغ یہ سمجھتا ہے کہ سونے کا وقت ہوگیا ہے لہٰذا غنودگی محسوس ہونے لگتی ہے۔

0 Comments