استنبول (وب ڈیسک) انار پر کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ انار میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحت کے فوائد موجود ہیںکیا آپ جانتے ہیں کہ کو ن سے پھل سپرفوڈ کے درجے پر پورا اترتے ہیں۔ غذائی ماہرین سپر فوڈ کے طور پر جن پھلوں کو منتخب کرتے ہیں وہ فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگرغذائیت سے بھرے ہوتے ہیں ان میں ہماری صحت مندی، لمبی عمر اور بیماریوں سے محفوظ رکھنے کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔آکسفورڈ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرین نے ایک سال کے دوران سپر فوڈ کے حوالے سے طبی تجزیات اوران کے نتائج پر ایک تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ حالیہ دنوں میں قلبی صحت کی حفاظت کے طور پر جو سپر فوڈ ابھر کر سامنے آیا ہے وہ انار ہے۔انار پر کی جانے والی تحقیق سے ظاہر ہوا ہے کہ انار میں تمام پھلوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ صحت کے فوائد موجود ہیں۔انار پر ایک سال کے دوران 194 مطالعے شائع ہوئے ہیں جو کسی بھی دوسرے پھل کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔ماہرین کہتے ہیں کہ انار میں قدرت کی طرف سے شفا یابی کا راز چھپا ہوا ہے۔
0 Comments