لاہور ( قدرت نیوز) غیر قانونی بالنگ ایکشن کے باعث پابندی کا شکار ہونے والے پاکستان کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل کو ایک ساتھ 2خوشخبریاں مل گئیں دنیا کے نمبر ون بولر کے ورلڈ کپ 2015میں کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیں اجمل کا بائیو مکینکس ٹیسٹ کی رپورٹ آج آنے کا امکان ہے اور توقع یہی کی جارہی ہے کہ رپورٹ کا نتیجہ مثبت آئے گا اور اجمل پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آجائیں گے ایکشن کلیئر ہونے کی صورت میں آف اسپنر کی میگا ایونٹ میں شرکت بھی پکی ہوجائے گی انہیں ان فٹ جنید خان کی جگہ اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں اجمل کا ٹیسٹ کلیئر ہونے کی امید ہے اور وہ ایک بار پھر ایکشن میں دیکھائی دیں گے جبکہ اجمل کو جنید خان کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا جائے گا ۔
0 Comments