Subscribe Us

Responsive Advertisement

Advertisement

نادرا نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی


نادرا نے شہریوں کو خوشخبری سنا دی


 اسلام آباد(قدرت نیوز) نادرا (Nationa Database Regulatory Authority) کی نئی قیادت کو وفاقی حکومت کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ شناختی کارڈ کی مہلت کو زیادہ سے زیادہ نصف کیا جائے۔ اس کے لیے نادرا نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔ جس کے تحت کسی بھی پاکستانی شہری کا پہلا شناختی کارڈ مفت نوے دن کی بجائے ساٹھ دنوں میں جاری کیا جائے گا جبکہ دو سو روپے فیس جمع کروانے والوں کو ان کے شناختی کارڈز چالیس دنوں کی بجائے بیس روز میں متعلقہ نادرا سینٹرز سے جاری کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سی این آئی سی کے لیے 1500 روپے فیس جمع کروانے والوں کو ایگزیکٹو سروس کے تحت سات دن کی بجائے چار دن میں سی این آئی سی نادرا کی جانب سے جاری کر دیا جائے گا۔ نادرا کی نئی ٹیم نے ایکاور اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت نادرا کے چھوٹے سٹیشنز کو بڑے سینٹرز میں تبدیل کیا جائے گا جہاں شہریوں کو ٹوائلٹ، بارز اور تیز دھوپ جیسے عناصر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ شہریوں کو آرام دہ کرسیوں پر بٹھانے کا انتظام کیا جائے گا۔

Post a Comment

0 Comments