Subscribe Us

Responsive Advertisement

Advertisement

برگر اور پیز ا کھانے والے شوقین افراد کیلئے انتہائی بری خبر




نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ پیزااور برگر کھانے اور ملک شیک پینے کے شوقین ہیں تو پھر آپ کے لئے بری خبر ہے کیونکہ ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ زیادہ چکنائی والی غذائیں کھانے والے افراد ذہنی تناﺅ کا شکار رہتے ہیں۔امریکی تعلیمی ادارے لوزیانا سٹیٹ یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی چوہوں پر تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت زیادہ چکنائی والی غذاﺅں کے استعمال سے رویے میں تبدیلی ہوتی ہے ۔جو لوگ موٹے نہیں بھی ہوتے وہ بھی ان غذاﺅں کے استعمال سے ذہنی تناﺅ اور مایوسی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:کالی مرچ کے وہ فوائد جن سے آپ واقف نہیں 
تحقیق میں سائنسدانوں نے چوہوں کے ایک گروہ کو زیادہ چکنائی والی غذائیں دیں جبکہ دوسرے گروہ کو کم چکنائی والی غذائیں کھلائیں۔جن چوہوں کو زیادہ چکنائی دی گئی ان میں تناﺅ،کشمکش اور کمزور یاداشت دیکھی گئی۔یہ تحقیقBiological Psychiatryمیں شائع ہوچکی ہے۔

Post a Comment

0 Comments