Subscribe Us

Responsive Advertisement

Advertisement

خبردار! تربوز کے بیج ہرگز نہ پھینکیں بلکہ ان سے یہ حیرت انگیز فوائد حاصل کریں


برمنگھم (قدرت نیوز) تربوز کھاتے ہوئے اس کے بیج اکثر پھینک دئیے جاتے ہیں لیکن اگر آپ کو ان کی افادیت معلوم ہو تو آپ دوبارہ ایسا نہیں کریں گے بلکہ انہیں کھانا بہت ضروری سمجھیں گے۔ تربوز کے بیج میں پروٹین، وٹامن ڈی، میگنیشیم، مونو ان سیچوریٹڈ چکنائی اور پولی ان سیچوریٹڈ چکنائی پائی جاتی ہے اور یہ کولیسٹرول اور خون کی نالیوں کی سوزش کے خاتمے کے لئے انتہائی مفید ہیں۔ یہ بیج فالج اور ہارٹ اٹیک سے بچنے کے لئے بھی طاقت فراہم کرتے ہیں۔ ایک اونس (تقریباً ایک کپ کا آٹھواں حصہ) تربوز کے بیج میں 10 گرام پروٹین پائی جاتی ہے جبکہ اس کے برعکس باداموں کی اسی مقدار میں چھ گرام پروٹین پائی جاتی ہے۔ تربوز کے بیج سے شاندار فوائد حاصل کرنے کے لئے آپ کو انہیں کھانے کا درست طریقہ بھی معلوم ہونا چاہیے۔ بیجوں کو پھل میں سے براہ راست کھانے کی بجائے انہیں سپراﺅٹ کریں (یعنی جب بیج میں سے ننھی کونپل پھوٹ نکلے) اور ان کے چھلکے اتاردیں۔ پھوٹتے ہوئے بیجوں کو کھانے سے ہی اصل فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

Post a Comment

0 Comments