Subscribe Us

Responsive Advertisement

Advertisement

عین موقع پر دولہے والوں نے شادی سے انکار کر دیا، لڑکی والوں نے تقریب منسوخ کرنے کی بجائے ایسا کام کر ڈالا کہ جان کر آپ بھی داد دیں گے

www.pakhndnews.blogsport.com

ویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اکثر شادیاں عین موقع پر ہوتے ہوتے چھوٹی چھوٹی بات پر ختم ہو جاتی ہیں،کبھی دولہا شادی سے انکار کر دیتا ہے کبھی دولہے کے والدین جہیز یا کسی اور چیز کی کمی کا نکتہ اٹھا کر شادی ختم کرنے کا اعلان کر دیتے ہیں۔ ایسے میں دلہن والوں کے ہاں تو گویا صف ماتم بچھ جاتی ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ دنیا کا آخری لڑکا تھا جس سے اس لڑکی کی شادی ہو سکتی تھی، اب اسے اور کوئی لڑکا نہیں مل پائے گا۔امریکہ میں بھی گزشتہ دنوں ایسے ہی ایک دولہا نے عین آخری لمحوں میں شادی سے انکار کر دیا لیکن لڑکی والوں نے اس پر ماتم کرنے کی بجائے ایسی مثال قائم کی کہ پوری دنیا کو اس پر عمل کرنا چاہیے۔
مشہور ایرانی ماڈل نے شادی کر لی لیکن وجہ انتہائی شرمناک، ایسا سکینڈل کہ ذہن چکرا جائے 
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 27سالہ کوئن ڈیونے نامی لڑکی کی شادی لینڈن بورپ نامی لڑکے سے ہو رہی تھی۔ لڑکی کی 53سالہ والدہ کیری ڈیونے کا کہنا تھا کہ وہ شادی کی اس تقریب پر 35000ڈالر (تقریباً35لاکھ روپے)خرچ کرنے جا رہے تھے لیکن عین موقع پر دولہا نے انکار کر دیا۔ہم نے اس پر دلبرداشتہ ہونے کی بجائے فیصلہ کیا کہ جو رقم اس شادی کی دعوت پر خرچ کرنے جا رہے تھے اسی رقم سے سیکرامینٹو (Sacramento)کے بے گھر افراد کو فورسٹار ہوٹل میں کھانا کھلایا جائے۔ چنانچہ ہم نے ایک ہوٹل بک کروایا اور شہر کے بے گھر افراد کو ضیافت میں شرکت کی دعوت دے دی۔
برقعہ اوڑھے خاتون سڑک پر نشے میں چور ایک تصویر جس نے سعودی عرب میں ہنگامہ برپا کر دیا 
خاتون کیری کا کہنا تھا کہ جب شہر کے بے گھر افراد ہوٹل پہنچے، ان میں معصوم بچے، جوان ، خواتین اور بوڑھے سبھی شامل تھے۔ لوگ اپنے پورے کے پورے خاندان لے کر دعوت میں آئے تھے۔ ان میں رشید عبداللہ نامی شخص اپنی بیوی ایرکا اور پانچ بچوں کے ہمراہ شامل ہوا جس نے جاتے ہوئے کہا کہ یہ دعوت ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھی۔ کیری نے کہا کہ بیٹی کی شادی ختم ہوجانے سے جو دکھ ہوا سو ہوا لیکن ان بے گھر افراد کو ایک وقت کا کھانا کھلا کر جو خوشی اور دلی تسکین حاصل ہوئی اس کا کوئی بدل نہیں۔

Post a Comment

0 Comments