لندن دھوکہ بازی کرنے والے اپنی خواہشات کے اسیر ہوکر جب یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ان کا دھوکہ ہمیشہ کامیاب رہے گا تو ان کی
اپنی ہی کوئی حماقت ان کی بدکرداری سے پردہ اٹھادیتی ہے۔ اپنے خاوند سے دور ایک ہوٹل میں مقیم اس خاتون کی دھوکہ بازی بھی اس کی اپنی ہی چالاکیوں کی وجہ سے اس کے خاوند کے سامنے آگئی۔ اخبار ”ڈیلی میل“ کی ایک رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ the chive نے چیلسی نامی خاتون کی متعدد سنیپ چیٹ تصاویر شائع کی ہیں جو اس نے مبینہ طور پر ہوٹل کے کمرے سے اپنے خاوند کو بھیجیں۔ خاتون نے ہوٹل کے کمرے سے رات کو سونے سے قبل اپنے خاوند کو اپنی ایک تصویر بھیجی اور ساتھ لکھا کہ وہ اس کو یاد کررہی ہے۔ پھر اس نے ایک اور تصویر بھیجی اور اس کے ساتھ لکھا ”سونے سے پہلے تمہارے لئے ایک اور تصویر“ لیکن اس چالاک خاتون کی بدقسمتی تھی کہ اس تصویرمیں ایک میز کے نیچے کا کچھ حصہ بھی نظر آرہا تھا جہاں پڑے مردانہ جوتے بہت ہی واضح نظر آرہے تھے۔
یہ تصویر ملتے ہی خاوند نے اسے میسج بھیجا ”تمہارے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں کون ہے۔“ خاتون نے جواباً لکھا ”کیا بات کررہے ہو؟میں تو کمرے میں تنہا ہوں۔“ جواباً خاوند کا میسج آیا”چیلسی جھوٹ بولنا بند کرو۔ تم جانتی ہو کہ تم کمرے میں اکیلی نہیں ہو۔ تمہارے کمرے میں مردانہ بوٹ کیا کررہے ہیں؟ یہ کس کے ہیں؟ میں یہ دھوکہ مزید برداشت نہیں کرسکتا۔ میں اپنے وکیل کو بلارہا ہوں۔“ ویب سائٹ نے میسجز کی مزید تفصیلات شائع نہیں کیں اور یہ نہیں بتایا کہ اس کے بعد کیا ہوا، لیکن یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ دھوکہ باز خاتون کا پردہ فاش ہونے کے بعد اس کے خاوند نے اگلا قدم کیا اٹھایا ہوگا۔
0 Comments